Monday, November 02, 2026
 

حنا پرویز بٹ نے کراچی کو جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت دے دی

 



پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے کراچی کو خواتین کے لیے جیل قرار دینے کے بیان پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ اس بیان پر حنا پرویز بٹ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں کیونکہ یہاں خواتین خود کو لندن کے مقابلے میں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کا تحفظ اہم ترجیح ہے اور حکومت ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے جہاں خواتین بلاخوف نقل و حرکت کر سکیں۔         View this post on Instagram                       انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ لاہور میں خواتین کو ہراسانی اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ حنا الطاف نے حال ہی میں لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کراچی واپسی کے بعد دوبارہ جیل جیسی زندگی گزارنا پڑے گی کیونکہ وہاں لڑکیاں آزادی سے گھوم پھر نہیں سکتیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل