Monday, November 02, 2026
 

 محمد عامر کی افغانستان پریمیئر لیگ کیلیے رجسٹریشن، کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

 



افغانستان پریمیئر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کے حوالے سے کرکٹر محمد عامر  کا بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایکس پر بیان میں کہا کہ سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل سے متعلق گردش کرنے والی خبر درست نہیں ہے۔ Hi everyone just wanted to clarify news regarding IPL is not true. — Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 2, 2026 اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے۔ برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل