Loading
شہر قائد میں نوسرباز آنکھوں میں دھول جھونک اور دماغ کو ماؤف کر کے نجی بینک کے اندر خاتون کیشئر سے 41 ہزار روپے نقدی لیکر فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوٹاؤن شرف آباد میں شاطر نوسرباز نجی بینک کے اندر خاتون کیشئر کو ہیپناٹائز کر کے 41 ہزار روپے نقدی لیکر فرار ہوگیا۔
اس واردات کی فوٹیج بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں محفوظ ہوگئی۔ جس میں شلوار قمیض اور ٹوپہ پہنا ہوا ایک نوجوان کیش کاؤنٹر پر موجود خاتون سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس دوران ملزم نے گڈی مانگی اور گننے کے بہانے اس میں سے کمال ہوشیاری سے 41 ہزار روپے نکال کر رفو چکر ہوگیا جبکہ خاتون کیشئر نے صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی شور مچایا لیکن اس سے قبل نوسرباز نقدی لیکر فرار ہوگیا۔
بینک انتظامیہ نے پولیس سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کی درخواست جمع کرا دی ہے اور اس حوالے سے پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے ملزم کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل