Loading
تھانہ سول لائنز پولیس نے گھر سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ کو گرفتار کرکے مسروقہ زیورات برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق گھر میں ملازمت کے لیے آنے والی خاتون چوری کی واردات میں ملوث نکلی، ملزمہ چند روز قبل ہی ملازمت حاصل کرنے گھر آئی تھی۔
سول لائنز پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے برآمد ہونے والے طلائی زیورات مدعی مقدمہ کے حوالے کردیے جس پر شہری نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل