Tuesday, November 03, 2026
 

لاہور: تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسری زخمی

 



مغلپورہ کے علاقے شالیمار لنک روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو خواتین سڑک عبور کر رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 19 سالہ فریال موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ 22 سالہ شانزے زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او مغلپورہ عرفان سخاوت نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور رفاقت علی کو گرفتار کرلیا جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل