Tuesday, November 03, 2026
 

لاہور؛ گھریلوں جھگڑے کے دوران شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

 



نواں ٹاؤن کے علاقے کھمبا گاؤں میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی 40 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ نجمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایدھی رضاکاروں نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل