Tuesday, November 03, 2026
 

سوتے وقت فون تکیے کے پاس رکھنے سے ذہنی سکون متاثر ہونے کا خدشہ

 



اگر آپ بھی رات کو سوتے وقت اپنا موبائل فون تکیے کے قریب یا بستر پر رکھتے ہیں تو اپنی اس عادت پر نظرثانی کریں۔ ماہرین کے مطابق رات کے وقت موبائل فون کا مسلسل استعمال، اسکرین کی روشنی اور نوٹیفکیشنز نیند کے معیار کو متاثر کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فون قریب رکھنے سے کالز، پیغامات اور نوٹیفکیشنز چیک کرنے کی عادت برقرار رہ سکتی ہے، جس سے ذہنی سکون متاثر اور نیند میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ بعض افراد آٹھ گھنٹے سونے کے باوجود صبح تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ اسی طرح موبائل کی نیلی روشنی بھی نقصان دہ ہوسکتی ہے. رات کے وقت موبائل اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی جسم کے قدرتی نیند کے نظام اور نیند سے متعلق ہارمون میلاٹونن کی پیداوار کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس وجہ سے سونے میں تاخیر اور نیند کے معیار میں کمی آسکتی ہے۔ تحقیقی مطالعات میں بھی سونے سے پہلے موبائل استعمال کرنے اور نیند متاثر ہونے کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مشورے کے مطابق نیند کو بہتر بنانے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں: سوتے وقت موبائل فون تکیے کے بجائے بیڈ سے کچھ فاصلے پر رکھیں۔ سونے سے کم از کم 30 منٹ پہلے موبائل استعمال کرنا بند کردیں۔ رات کے وقت غیر ضروری نوٹیفکیشنز بند رکھیں۔ سونے کے کمرے میں روشنی اور شور کم رکھیں۔ موبائل کو الارم کے طور پر استعمال کرنا ہو تو اسے بیڈ سے دور کسی مناسب جگہ پر رکھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل