Tuesday, November 03, 2026
 

اسلام آباد کے گرلز ماڈل اسکول سے کروڑوں روپے کا الیکٹرانک سامان چوری

 



وفاقی دارالحکومت کے گرلز ماڈل اسکول کُری شہر سے چور رات کی تاریکی میں کروڑوں روپے مالیت کا الیکٹرانک سامان لے اڑے۔ چور اسکول کے مختلف کمروں کے تالے توڑ کر 50 روم بکس، 4 لیپ ٹاپ، 24 سی پی یوز اور 15 ٹیبلٹس لے گئے۔ ملزمان اسکول سے بیٹریاں، یو پی ایس اور اسٹیبلائزر بھی چوری کرکے لے گئے جبکہ فریج کا تالا بھی توڑا گیا۔ اسکول پرنسپل میڈم آمنہ نے واقعے سے متعلق تھانہ بنی گالہ میں درخواست دے دی ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق چوری کے واقعے سے وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل