Loading
بلوچ کالونی پل کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ریلوے تھانے کی حدود بلوچ کالونی پل کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ شاہ نور ولد شہاب نور کے نام سے کی گئی، ورثا متوفی کی لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل