Thursday, November 12, 2026
 

لاہور: گینگ ریپ واردات پر پولیس کا فوری ایکشن، 2 گھنٹے کے دوران 3 ملزمان گرفتار  

 



 لاہور میں گینگ ریپ کے سنگین واقعے پر ہیر پولیس  نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار  کر لیا۔ بی آر بی نہر، ہیر کے قریب پیش آنے والے واقعے میں پولیس نے جدید تفتیش اور متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ملزمان کو ٹریس کیا، صرف دو گھنٹوں میں پولیس نے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کینٹ نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں زین، دانش اور سفیان عرف بکری شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر نشہ آور اشیا استعمال کر کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 375-A کے تحت مقدمہ درج، واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے، ترجمان کینٹ نے کہا کہ کمسن بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،  ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری  کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل