Saturday, November 14, 2026
 

نوجوان کے جبری اغوا اور قتل کیس میں پولیس اہلکار کی ضمانت مسترد

 



اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 سالہ نوجوان فرخ افضل کے جبری اغوا اور قتل کیس میں گرفتار پولیس کانسٹیبل سیف اللہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ یاد رہے کہ نوجوان فرخ افضل کو رواں برس مئی میں اسلام آباد سے اغواء کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ مقتول فرخ افضل کی لاش خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے برآمد ہوئی تھی۔ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں 19 سالہ لڑکی ماہ نور شاہد اور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار سیف اللہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عدالت ملزمہ ماہ نور شاہد کی ضمانت منظور کرچکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل