Loading
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ریحڑی روڈ پر جمعہ پل کے قریب فائرنگ سے اطہر علی میمن ولد گلزار علی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ابراہیم حیدری پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل