Loading
پاکستان بھر کے عوام نے ناقص کارکردگی اور سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت تنقید کرتے ہوئے نئے انتظامی یونٹ کے قیام کا پرزور مطالبہ کر دیا ہے۔
کراچی، کوئٹہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں نے مہنگائی، بے روزگاری اور بدانتظامی کے خاتمے کے لیے نئے صوبوں کی حمایت کر دی۔
پاکستان بھر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، نئے صوبے بنیں گے تو نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ بڑھتی آبادی اور مسائل کے پیش نظر ملک کو اب چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا پڑے گا۔
شہری کے مطابق نئے صوبوں کے قیام سے دور افتادہ علاقوں کو یکساں توجہ اور ترقی ملے گی اور ان کی آواز سنی جائے گی۔ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے سے تعلیم، روزگار اور صحت جیسی سہولیات ہر شہر میں پہنچائی جا سکیں گی۔
شہری کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے موجودہ صوبوں سےانتظام چلانا مشکل ہے ،مقامی وسائل مقامی افراد تک پہنچانے کیلیے چھوٹے صوبے ضروری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل