Loading
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لبباک سے تعلق رکھنے والے اسٹیون ایرکسن نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں تقریباً 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن پیزا کا ڈبہ اٹھا کر مکمل کر لی۔
اسٹیون نے اتوار کو ہونے والی ولیمز روٹ 66 ہاف میراتھن میں 16 انچ کا پیزا باکس ہاتھ میں اٹھا کر دوڑ لگائی، جسے اینڈولینیز پیزیریا نے خصوصی طور پر میٹالیکا میوزک بینڈ کے البم کور کی طرز پر ڈیزائن کیا تھا۔
انہوں نے یہ دوڑ ایک گھنٹہ 44 منٹ اور 40 سیکنڈ میں مکمل کی اور اب انہیں امید ہے کہ ان کا یہ وقت پیزا اٹھا کر تیز ترین ہاف میراتھن مکمل کرنے کے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی ثابت ہوگا۔
https://www.facebook.com/andopizza/posts/congratulations-to-steven-ericson-steven-on-the-move-who-completed-the-route-66/1574976594661232/
اسٹیون ایرکسن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کی کوشش کریں گے لیکن اب وہ اس منفرد مقصد کے لیے تیار ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹیون نے 21 کلومیٹر کی دوڑ کے دوران پیزا کا ڈبہ بھی اپنے ساتھ رکھا اور اسے بحفاظت فنش لائن تک پہنچا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل