Wednesday, October 30, 2024
 

شبھمن گل بہت کیوٹ ہیں، کرکٹر سے شادی کی خبروں پر بھارتی اداکارہ کا ردعمل

 



 ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ردھیما پنڈت نے ایک بار کرکٹر شبھمن گل سے شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ردھیما پنڈت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اور شبھمن گل رواں سال شادی کرنے والے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

ردھیما پنڈت نے کہا کہ میں شبھمن گل کو نہیں جانتی اور نہ ہی اُنہیں ڈیٹ کررہی ہیں، ہمارے درمیان کبھی کوئی رابطہ نہیں لہٰذا بےبنیاد خبریں پھیلانے اور اُن پر یقین کرنے سے گریز کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شبھمن گل ایک شاندار کرکٹر ہیں لیکن میں ذاتی طور پر اُنہیں بالکل بھی نہیں جانتی۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں کبھی شبھمن گل سے ملاقات ہوئی تو ہم دونوں ہی ہماری شادی اور ڈیٹنگ کی جھوٹی خبروں پر ہنسیں گے۔

ردھیما پنڈت نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ شبھمن گل بہت زیادہ کیوٹ ہیں اور یہ صرف میرا خیال ہے کیونکہ میں اُن سے کبھی ملی نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ردھیما پنڈت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُنہیں مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں، وہ کرکٹر شبمن گل سے شادی کی افواہوں کی تردید کر کرکے تھک چکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل