Wednesday, October 30, 2024
 

سری دیوی سے فلمی کرداروں کیلئے کبھی گنجا نہ ہونے کا عہد کیا، جھانوی کپور

 



 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کسی کردار کے لئے کبھی گنجا نہ ہونے کا عہد کیا ہے اور اس کی وجہ ان کی ماں سری دیوی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم ’الجھ‘ میں ان کے کردار کے لئے ڈائریکٹر سدھانشو چاہتے تھے کہ وہ اپنے بالوں کو چھوٹا کریں اور اس بات پر ان کا جھگڑا رہتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب فلم ’دھڑک‘ کے دوران انہون نے اپنے بال کاٹے تو ان کی والدہ سری دیوی بہت غصہ ہوئیں اور انہوں نے حکم دیا کہ آئندہ کسی بھی کردار کیلئے بالوں کو نہیں کاٹوں گی۔

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ سری دیوی ہر تیسرے یا چوتھے دن ان کے بالوں میں تیل ڈالتی تھیں اور ان کے سر کی مالش کرتی تھیں اور انہیں اداکارہ کے بالوں پر بہت فخر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انڈین سینسر بورڈ نے جھانوی کپور کی نئی فلم ’الجھ‘ کو نمائش کی اجازت دے دی

ان کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں اپنے کردار کیلئے گنج ٹوپی پہن سکتی ہیں یا وی ایف ایکس استعمال کرلیں گی لیکن بالوں کو کبھی نہیں کاٹیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل