Sunday, June 16, 2024
 

5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار

 



 لاہور: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے 5 سالہ بچی سے زیادتی  کرنے والے ملزم گرفتار کروا دیا۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچی سے زیادتی کی اطلاع موصول ہوئی۔ بچی کی ماں نے بتایا کہ اسکی 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خاتون بچی کو گھر پراکیلا چھوڑ کر بازار گئی تھی واپسی پر بچی گھر میں موجود نہیں تھی۔

تلاش کرنے بچی بے ہوشی کی حالت میں رشتےدار کے گھر سے ملی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کال موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو اطلاع کی۔ رشتے داروں کی جانب سے خاتون پر مقدمہ درج نہ کروانے کے لیے شدید دباؤ بھی ڈالا گیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے نہ صرف ایف آئی آر درج کروائی گئی بلکہ پولیس نے ملزم کوحراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ ، لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی رابطہ کرسکتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل