Friday, June 28, 2024
 

ماضی کے معروف اداکار راحت کاظمی کی نئی تصویر دیکھ کر مداح حیران

 



  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار، اسکرپٹ رائٹر اور فلم پروڈیوسر راحت کاظمی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر مداح حیران ہوگئے۔

مدیحہ مسعود نامی لڑکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر راحت کاظمی کی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں سینیئر اداکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ساحرہ کاظمی اور چار بچوں کو صوفے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں 77 سالہ راحت کاظمی پہلے سے کافی کمزور اور بوڑھے نظر آرہے ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کی طرح کمزور لگیں۔

r1

مدیحہ مسعود نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُنہوں نے ناپا میں ٹریننگ سیشن کے دوران راحت کاظمی سے ملاقات کی جوکہ اُن کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ راحت کاظمی سے ملاقات کا خاص لمحہ اُن کی خوشگوار یادوں کی طرح ہمیشہ اُن کے دل میں رہے گا اور وہ اس لمحے کو یاد کرکے زندگی بھر متاثر ہوتی رہیں گی۔

دوسری جانب راحت کاظمی کو طویل عرصے بعد دیکھ کر مداح حیران نظر آئے، مداحوں کو اداکار کو پہچاننے میں بھی تھوڑی مشکل ہوئی کیونکہ وہ اب بہت بوڑھے ہوچکے ہیں۔

مداحوں نے اداکار اور اُن کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کے ڈراموں کو بھی یاد کیا۔

r2

واضح رہے کہ راحت کاظمی نے ڈرامہ سیریل ’دھوپ کنارے‘ سے شہرت حاصل کی تھی، اُنہوں نے اس ڈرامے میں ’ڈاکٹر احمر انصاری‘ کا ایک سنجیدہ کردار ادا کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل