Sunday, June 30, 2024
 

اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے، مریم نواز

 



 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زنے کہا ہے کہ 100 دن میں صوبائی حکومت نے جتنے کام کیے ہیں، انہیں ایک تقریر میں سمیٹنا ممکن نہیں۔ اپوزیشن کو ہم اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے۔

پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے مالی سال 2024-25 کا پہلا بجٹ پیش کردیا ہے۔ میں بڑی عاجزی سے اس ایوان کے سامنے صوبے کے عوام کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کا، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی اور اس اپوزیشن کو بھی جان کر خوشی ہوگی، جو میرے بھائی اور بہنیں ہیں، میں جانتی ہوں کہ ان میں بہت محب وطن پاکستانی ہیں، اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس بجٹ سے ان کے دل میں خوشی ہوگی کہ پنجاب کی عوام پر پہلی بار زیرو ٹیکس لگا ہے۔ کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 100 دن میں جتنے کام پنجاب حکومت نے کیے ہیں، انہیں ایک بجٹ تقریر میں سمیٹنا ممکن نہیں تھا۔ اپوزیشن جتنا بھی شور کرلے، یہ ان کی مجبوری ہے کیوں کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ اپوزیشن کو ہم اپنی کارکردگی سے مات دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل