Tuesday, July 02, 2024
 

سفاک نوجوان نے ماں، بہن اور بھائی کی لاش کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلادیا

 



قاہرہ: مصر میں بے رحم نوجوان نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو بیدری سے قتل کرکے لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے ایک گھر سے لاشوں کی بُو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ اس گھر کے افراد دو دن سے غائب ہیں۔

گھر کی تلاشی لینے پر 3 لاشوں کے ٹکڑے برآمد ہوئے جس پر پولیس نے  گھر میں موجود واحد فرد ملزم محمد الشرقاوی کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا۔

ملزم نے صبح 5 بجے تیز دھار چھری سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی کو پہ در پہ وار کرکے قتل کیا اور پھر دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی ماں اور بہن کو ذبح کیا۔

بدبخت بیٹے نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کیے۔ بڑے ٹکڑوں کو فریج میں رکھا اور بقیہ ٹکڑوں کو کتے کے آگے ڈال دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگتا ہے۔ اسے ذہنی امراض کے مرکز میں رکھا جائے گا اور ماہرین سے علاج کرایا جائے گا۔

تاہم ملزم نے اصرار کیا کہ اسے کسی قسم کا نفسیاتی مسئلہ نہیں ہے لیکن ملزم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس  کا ارادہ قتل کا نہیں تھا لیکن معلوم نہیں یہ سب کیسے ہوگیا۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل