Thursday, July 04, 2024
 

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مینار پاکستان واقعے کے تمام ملزمان کو معاف کردیا

 



لاہور: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مینار پاکستان بدسلوکی واقعے کے تمام ملزمان کو معاف کردیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے واقعے کے خلاف درج مقدمے پر ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے سماعت کی۔

عائشہ اکرم نے اپنا بیان قلم بند کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی ہیں اور انہوں نے اپنا بیان حلفی بھی عدالت میں پیش کر دیا۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے اور انہیں ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس موقع پر واقعہ کے اہم ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 12 ملزمان نے مقدمے میں بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کے لیے وکلاء کو 26 اگست کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر عائشہ اکرم کو سیکڑوں لوگوں نے ہراساں کیا تھا، وڈیو وائرل ہونے کے بعد عائشہ اکرم نے مقدمہ درج کرایا تھا اور 400 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی وڈیو کے ذریعے 160 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل