Thursday, July 04, 2024
 

بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 87 افراد ہلاک

 



نئی دہلی: بھارتی گاؤں مغل گڑھی میں ہندو دیوتا شیو کے جشن کے پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 87 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک ست سنگ (ایک ہندو مذہبی تقریب) میں پیش آیا۔ تقریب میں کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھی۔

بھگدڑ میں کچلے جانے والوں کو اپنی مدد آپ کے تحت  پک اپ ٹرکوں، رکشوں اور یہاں تک کہ موٹر سائیکلوں پر 40 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا۔

اسپتال میں 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جن میں 23 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ہلاک ہونے والے ورثا بڑی تعداد میں اسپتال میں پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ بھگدڑ کی وجہ کیا تھی تاہم تقریب میں عوام کی تعداد پنڈال میں گنجائش سے زیادہ ہونا ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل