Tuesday, July 02, 2024
 

’پاکی‘ ہونے کے طعنے پر برطانوی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

 



لندن: دائیں بازو کی جماعت کے رہنما اینڈریو پارکر نے ایک باقاعدہ نفرت آمیز مہم چلاتے ہوئے بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک پر نسل پرستانہ حملہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دائیں بازو کی جماعت نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو پاکی کہہ کر طعنہ دیا۔ یہ لفظ برطانوی اُن لوگوں کے لیے استعمال کرتے ہیں جنھیں غیر مقامی اور جنوبی ایشیا سے آنے والوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

44 سالہ رشی سونک جو برطانیہ کی اقلیتی برادری سے پہلے وزیر اعظم ہیں، نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ مجھے نسل پرستانہ حملے تکلیف دہ ہے اور اس سے مجھے غصہ آتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے لیے نسل پرستانہ الفاظ کو ریفارم پارٹی کے رہنما، فاریج نے “خوفناک” قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور پاکی ہونے کا طعنہ دینے والے رہنما اینڈریو پارکر کے تبصروں سے خود کو دور کرلیا۔

 

خیال رہے کہ دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کو سال کے آغاز سے اب تک 166 امیدواروں کو دستبردار کرنا پڑا ہے جن میں سے کئی نے نسل پرستانہ یا جارحانہ ریمارکس دیے تھے۔

 

برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات ہوں گے۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل