Tuesday, July 02, 2024
 

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان

 



  کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر انڈین ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹیم کیلئے 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، اس شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی طرف سے بھی 24 لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 68 کروڑ سے زائد) کی انعامی رقم ملے گی۔

یہ سال 2022 میں ہونے والے آخری میگا ایونٹ سے کئی گنا زیادہ ہے جس میں فاتح انگلینڈ کو 10 لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل