Thursday, July 04, 2024
 

اسرائیل نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

 



خان یونس / خان یونس: اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جانے کے بعد فلسطینیوں کو ایک وسیع علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اس علاقے کے لوگوں کو پہلے آڈیو پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں خان یونس چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا، اس سے قبل اسرائیلی فوج نے عربی زبان میں ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں سوشل میڈیا پر انتباہ دہرایا گیا تھا۔

فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی جرائم کے جواب میں ’بیراج‘ نامی مہم شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے غزہ میں

انخلا کے تازہ ترین حکم نامے میں خان یونس کے جنوب مشرق میں یورپی ہسپتال کے آس پاس کے علاقے بھی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔

مقامی اطلاعات کے مطابق عملے نے خان یونس کے ناصر اسپتال میں کچھ اہم سامان منتقل کرنا شروع کر دیا ہے اور کچھ عملہ اور مریض بھی وہاں سے چلے گئے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی افواج کے ہاتھ اب تک غزہ میں 37 ہزار 900 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 23 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل