Tuesday, July 02, 2024
 

سمندر پر تیرتی بوتل میں شراب سمجھ کر مشکوک چیز پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک

 



کولمبو: سری لنک کے سمندر میں ماہی گیروں نے ایک تیرتی ہوئی بوتل میں موجود مائع کو شراب سمجھ کر پی لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہی گیروں کو ابتدا میں سمندر میں کشتیوں پر ہی طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں کاسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے انھیں نیوی کے اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان ماہی گیروں نے سمندر سے ایک تیرتی بوتل کو شراب سمجھ کر اُٹھایا اور پی گئے جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔ 4 کی موت واقع ہو گئی جب کہ دیگر 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بوتل میں کون زہریلا مواد تھا جو ماہی گیروں کی ہلاکت کی وجہ بنا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شہر کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل