Tuesday, July 02, 2024
 

جرمنی میں اسلام مخالف جرائم کی تعداد دگنی ہوگئی، رپورٹ

 



برلن: جرمنی  میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے واقعات میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے جب کہ ردعمل میں یہودی مخالفت میں بھی اِکّا دُکّا واقعات ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جرمنی میں 2022 میں ایک ہزار کے قریب اسلامو فوبیا واقعات رپورٹ ہوئے تھے لیکن 2023 میں یہ تعداد 2 ہزار سے زائد یعنی دگنی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں مسلم مخالف جرائم آج سے قبل اتنے قابل قبول کبھی نہیں تھے اور اس رویے میں تبدیلی غزہ میں جاری اسرائیل حماس جنگ کے بعد ہوئی۔

رپور‌ٹ کے مطابق اسلاموفوبیا جرائم میں 4 اقدام قتل، املاک کو آگ لگانے کے 5 اور  178 واقعات میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جب کہ مسلم کمیونیٹی کو سب سے زیادہ عام جرائم، زبانی حملوں یا توہین آمیز الفاظ کی صورت میں سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد امتیازی سلوک، دھمکیوں اور زبردستی کرنے کے واقعات ہیں۔

جرمنی میں ہی شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں یہود مخالف جرائم بھی رونما ہوئے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل