Tuesday, July 02, 2024
 

اسرائیلی کارروائی؛ امریکا کے بعد سعودیہ کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

 



بیروت: اسرائیل نے غزہ جنگ کے بعد لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ایک بڑا جنگی محاذ کھولنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد پہلے امریکا اور اب سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو واپس وطن لوٹنے کی ہدایت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی کشیدہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں سعودی شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے چلے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ان کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

سعودی قونصل خانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں پر لبنان کے سفر پر عائد پابندیوں کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں اور متعدد کمانڈرز کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ پر حملوں کو تیز کرنے کے عزم کو دہرایا تھا۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل