Thursday, July 04, 2024
 

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

 



 اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں منعقدہ دوحہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان، افغانستان، ازبکستان اور قطر کے درمیان ایک چار فریقی اجلاس ہوا، جس میں نمائندہ خصوص آصف درانی، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، قطر اور ازبکستان کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ مذکورہ ریلوے لائن ازبکستان سے براستہ افغانستان پاکستان آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کے راستے ازبکستان اور پاکستان کو ملانے کے لیے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے میں قطر بھاری سرمایہ کاری پر تیار ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو مؤثر طریقے سے جوڑ دے گا۔

پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی کا کہنا تھا کہ تمام فریقین نے منصوبہ جلد شروع کرنے اور فوری مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل