Tuesday, July 02, 2024
 

نائیجیریا؛ یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 48 زخمی

 



نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں 3 علیحدہ علیحدہ مقامات پر ہونے والے خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا بم دھماکہ ایک شادی کی تقریب میں سہ پہر تین بجے کے قریب ہوا۔ چند منٹ بعد جنرل ہسپتال گوزا میں ایک اور دھماکا ہوا اور پھر ہلاک شدگان کی نماز جنازہ پر تیسرا بم دھماکا کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ تینوں حملے خودکش تھے۔ تاحال کسی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں بوکو حرام اور داعش جیسی انتہا پسند جماعتیں متحرک ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل