Sunday, June 16, 2024
 

انگلش کپتان کے بعد دو اہم پلئیرز بھی میچز سے محروم رہ سکتے ہیں!

 



پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے دوران انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کے بعد دو اہم کرکٹرز بھی چند میچوں سے محروم رہ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون اور فاسٹ بولر مارک ووڈ تاحال انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں، اس لیے امکان ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے ابتدائی چند مقابلوں میں حصہ نہیں لیں۔

منگل کو پریس کانفرنس میں کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کی تھی کہ لیام لیونگسٹون اور ووڈ پہلے ٹی20 انٹرنیشنل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلش کپتان کچھ میچز سے محروم رہ سکتے ہیں؟ مگر کیوں!

آئی پی ایل میں لیام لیونگسٹون گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ مارک ووڈ بھارت کیخلاف سیریز میں بائیں گھٹنے میں نِگل سے صحتیابی ہورہے ہیں۔

دوسری جانب انگلش میڈیا نے کچھ روز قبل خبر دی تھی کہ کپتان جوز بٹلر کی اہلیہ لوئیس کی طبعیت ناساز ہے اور وہ تیسرے بچے کو جنم دینے کی توقع کررہی ہیں، جس کے باعث کرکٹر کی ابتدائی کچھ میچز میں شرکت غیر یقینی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹی20 مقابلے؛ کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟

بٹلر کی غیر موجودگی میں انگلش آل راؤنڈر معین علی نائب کپتان ہوں گے جبکہ جوز بٹلر کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپر کے فرائض فل سالٹ کو سونپے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل