Loading
یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگلز فائنل میں 18 برس بعد امریکی پلیئر کی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی۔
ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر 2 سیڈ آریانا سیبالینکا نے چینی حریف کیون وانگ ژینگ کو مات دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
اسٹریٹ سیٹ میں ان کی جیت کا اسکور 2-6 اور 2-6 رہا، ایما نیوارو نے اسپینش حریف پاؤلا بیڈوسا کیخلاف کامیابی سمیٹ کر فائنل 4 میں جگہ بنائی، مینز سنگلز میں فرانسز ٹیافوئے نے بلغارین حریف گریگور دیمیتروف کو مات دے دی۔
امریکا کے ٹیلر فٹز نے جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریف کی کہانی ختم کردی، دونوں فاتح پلیئرز اب سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے، ٹیافوئے اور فٹز کے درمیان سیمی فائنل کی وجہ سے اب کسی بھی امریکی پلیئر کی 18 برسوں میں پہلی بار فائنل میں رسائی بھی یقینی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل