Thursday, September 19, 2024
 

تقسیم دشمن کا ایجنڈا، ملکر ناکام بنانا ہوگا، شہباز شریف

 



  اسلام آباد / لاہور: وزیرِ اعظم شہبازشریف نے پاکستان کی جانب سے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموئہ میں دولتِ مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس سے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے مابین مختلف امور بالخصوص پائیدار ترقی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور دولت مشترکہ کے نوجوانوں کی ترقی کیلیے تعاون کو فروغ ملیگا۔

وزیراعظم نے یہ بات برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے ٹیلی فون پر گفتگوکے دوران کہی۔ وزیرِ اعظم سے شاہ چارلس سوم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اکتوبر میں سموئہ میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس (سی ایچ او جی ایم) میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی۔

دعوت کو قبول کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سموئہ میں دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے حکومتی سربراہان کے اجلاس کا انعقاد دولت مشترکہ کی تاریخ کا ایک اہم اجلاس ہوگا شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنی رہائشگاہ پر محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نبی کریم ﷺکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے۔ آپ سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا معاشرے میں گالی گلوچ، عدم برداشت، بدکلامی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل