Thursday, September 19, 2024
 

چین میں جاپان کے اسکول میں چاقو بردار ملزم کا حملہ؛ طالبعلم ہلاک

 



بیجنگ: چین میں واقع ایک جاپانی اسکول کے قریب چاقو حملے میں 10 سال کا بچہ ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت میں جاپانی اسکول کے قریب ایک بچے کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔

10 سالہ طالب علم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

بچے کے والد جاپانی جب کہ ماں چینی نژاد ہیں۔ تاحال حملہ آور کے مقتول کے خاندان کے ساتھ کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔

پولیس نے بچے کو چاقو کا حملہ کرکے قتل کرنے والے 44 سالہ ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کرکے آلۂ قتل قبضے میں لے لیا۔

واقعے کے بعد جاپان کی وزارت خارجہ نے چینی ہم مںصبوں سے رابطہ کیا حملے سے متعلق معلومات لیں۔

جاپانی وزارت خارجہ نے غمزدہ خاندان سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیشی عمل جاری ہے۔ قتل کے محرک کا تعین نہیں ہوسکا۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل