Thursday, September 19, 2024
 

عدالت کا پی سی بی کو کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر نہ کرنے کا حکم

 



پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر سے روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبنگ کے اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل اور بین الاقومی کرکٹ میں ایک گیمبلنگ کمپنی کے اسٹیکرز کی نشاندہی بھی کی اور پابندی لگائی۔

 

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد رضوان نے اپنے یونیفام پر گیمبلنگ کے اشتہار کو اسٹیکر لگا کر چھپایا تھا۔

جیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ کھلاڑی بھی اس طرح کی تشہیر سے خوش نہیں ہیں، عدالت نے پی سی بی کو قومی اور بین الاقومی سیریز کے دوران گیمبلنگ کی تشہیر سے روکتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل