Saturday, September 21, 2024
 

کراچی؛ پولیس مقابلوں میں 7 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



 کراچی: کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران 7 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

لیاقت آباد پولیس نے سندھی ہوٹل پل کے قریب مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، جن کی شناخت سکندر اور رحیم کے نام سے کی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے پولیس نے 2 پستول 30 بور ، لوڈ میگزین ، 3 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

سچل پولیس نے سپر ہائی وے کوئٹہ بس اڈے کے قریب مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو شریف اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چھینی ہوئی نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جب کہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ نمبر 5 کے قریب مقابلے کے دورا ن 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 پستول ، گولیاں ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت عبدالغفار اور ارشاد کے نام سے کی گئی ۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 21 میں مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ ڈاکوؤں کی شناخت حمزہ اور لطیف کے نام سے کی گئی، جن کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی گرفتار ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی اور جناح اسپتال منتقل کر دیا جب کہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل