Saturday, September 21, 2024
 

بلوچستان میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

 



بلوچستان کے دارالحکومت میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے 28 سالہ رہائشی کو کانگو وائرس کی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اُسے فاطمہ جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34 ہوگئی جبکہ اب تک 9 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل