Wednesday, October 16, 2024
 

کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

 



کراچی: کراچی پولیس چیف نے اشیتاق غوری کو ایس ڈی پی او بن قاسم تعینات کر دیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ کی رپورٹ پر ایس ڈی پی او بن قاسم ڈی ایس پی ممتاز مگسی ، ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن سب انسپکٹر اصغر علی کانگو اور ایس ایچ او بن قاسم انسپکٹر فرمان علی شر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد کراچی پولیس چیف نے ڈی ایس پی اشتیاق غوری کو ایس ڈی پی او بن قاسم تعینات کر دیا جبکہ انسپکٹر اخلاق احمد کو ایس ایچ او بن قاسم اور سب انسپکٹر محمد خان کو اسٹیل ٹاؤن تعینات کردیا۔

دریں اثنا انسپکٹر نواز گوندل کو ایس ایچ او نیو کراچی ، انسپکٹر شوکت اعوان کو ایس ایچ او پاپوشنگر جبکہ سب انسپکٹر راشد علی کو ایس ایچ او لیاقت آباد تعینات کر دیا گیا ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل