Friday, October 18, 2024
 

ملکی زرمبادلہ بڑھ کر 16ارب 11کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

 



  کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 11کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 11 اکتوبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری کے ذخائر کی مالیت 21.50 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 11.02 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

جبکہ اسکے برعکس کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15.04 کروڑ ڈالر گھٹ کر 5.08 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل