Friday, October 18, 2024
 

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

 



  کراچی: شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال رہ سکتی ہیں۔

آج شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز رہے گی، کل اور پرسوں ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔

پیر اور منگل کو عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل