Friday, October 18, 2024
 

یحییٰ السنوار کی شہادت؛ حزب اللہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا

 



بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جنگ کے نئے مرحلے میں اب حملے پہلے سے زیادہ تیز اور تیر باہدف ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کو نئے مرحلے میں داخل کر رہے ہیں۔ نئے زیادہ طاقتور اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے حملوں میں جدید ترین گائیڈڈ میزائلوں اور خود کش ڈرون طیاروں سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بناکر اسے برباد کریں گے۔

یہ خبر پڑھیں : حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ یحییٰ السنوار کے بھائی بھی امیدوار

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت نے تنظیم کو مزید طاقت فراہم کی ہے۔ ہم ازسر نو منظم ہوکر اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے۔

حزب اللہ نے واضح نہیں کیا کہ اسے یہ نئے ہتھیار کون فراہم کرے گا تاہم اسرائیلی اور امریکی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ خود کار اسلحہ اور جنگی ساز و سامان ایران فراہم کر رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق 

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک حملے میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید کردیا۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل