Friday, October 18, 2024
 

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

 



  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کو  کل صبح 8 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پانچ رکنی ٹیم کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، ٹیم میں بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہوں گے۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل