Saturday, October 19, 2024
 

عمران خان نے امید ظاہر ہے مولانا عدلیہ کی آزادی کیلیے ہمارے ساتھ کھڑے ہوںگے، بیرسٹر گوہر

 



پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے مولانا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر سختی میں ہمارے ساتھ عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں خان صاحب کے حقوق کا خیال رکھا جائے، ان سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، خان صاحب کے سیل میں پانچ روز سے بجلی نہیں ہے، انہیں تنہائی میں رکھنا، چھوٹے سیل میں رکھنا انسانی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہیں وہ سہولتیں دی جائیں جو قانوناً ملنا ان کا حق ہے، دو ہفتے سے انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت نہیں حالیہ آئینی ترامیم کی پیش رفت سے وہ لاعلم تھے ہم نے انہیں آگاہ کیا۔

یہ پڑھیں : آئینی ترامیم پر حمایت: بلاول، اسحاق ڈار، محسن نقوی فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر موجود

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب نے اپنی بہنوں کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اور میرے خاندان والے ہمیشہ قربانی دیں گے، پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران ہم نے اپنی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان پیش رفت سے انہیں آگاہ کیا، عمران خان نے اس بات چیت کو مثبت انداز میں لیا اور تعریف کی کہ انشااللہ خان صاحب نے مولانا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر سختی میں ہمارے ساتھ عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل