Saturday, October 19, 2024
 

کراچی: پولیس کی جانب سے الزامات واپس لینے پر عدالت نے پی ٹی آئی مظاہرین کو رہا کردیا

 



  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کے الزامات واپس لینے پر ملزمان کو رہا کردیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو ایمپریس مارکیٹ کے قریب  احتجاج کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ پولیس نے ملزمان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے۔ عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا  حکم دے دیا۔

پولیس نے مقدمے میں 400 سے 500 افراد کو نامزد کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے، مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل