Wednesday, October 23, 2024
 

پاک فضائیہ کی کثیر القومی فضائی مشقیں

 



  پاکستان ائیرفورس کی دیگرممالک کے ساتھ اہم فضائی مشق جاری ہے۔    کثیر القومی فضائی مشق میں کئی اہم فضائی افواج، خاص طور پر ترکیہ فضائیہ، سعودی فضائیہ، اور مصری فضائیہ سمیت دیگر اہم ممالک شریک ہیں۔ انڈس شیلڈ 2024 کا بنیادی مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا، فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔انڈس شیلڈ 2024 علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم اور اتحادی ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنل تیاری کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کریں گے۔ آرمی چیف کو مشق کے وسیع دائرہ کار کے بارے میں ایک جامع بریفنگ  بھی دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل