Wednesday, October 23, 2024
 

کیوی بیٹر نے تیز ترین ڈبل سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

 



نیوزی لینڈ کے نوجوان بیٹر چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں کنٹر بری کی نمائندگی کرتے ہوئے چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے محض 103 گیندوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا۔ ڈومیسٹک میچ کنٹری بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ پہ ریکارڈ بھارتی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھی تاریخ رقم کردی کنٹری بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے جس  میں چیڈ بوس نے 205 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے جب کہ اس کے مقابلے اوٹاگو کی ٹیم 103رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔  واضح رہے کہ چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی20 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور لسٹ اے میں 99 میچز کھیل چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل