Thursday, October 24, 2024
 

26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چلینج

 



26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ کسی بینچ کو خاص قسم کے مقدمات کی سماعت سے روکنا عدلیہ کی خود مختاری میں رکاوٹ ہے۔ 3 سینئر ترین ججز میں سے تقرر اور 65 سال کی عمر سے قبل ریٹائر کرنے کا اصول بنانا عدلیہ کی خود مختاری کو سبوتاژ کرنا ہے۔ اسی طرح چیف الیکشن کمشنر کی نیا کمشنر تعینات ہونے تک توسیع غیر جمہوری عمل اور آئین کے منافی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترامیم کے سیکشن 7،8،9،10،13،14،17،18اور 22  کو ماورائے دستور قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت 26 ویں آئینی ترامیم کا گزیٹڈ نوٹیفکیشن معطل کرے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل