Thursday, November 07, 2024
 

شمالی کوریا کا متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

 



شمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے پڑوسی ممالک جنوبی کوریا اور جاپان نے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کی تصدیق کردی ہے۔ شمالی کوریا نے آج صبح میزائل تجربات کیے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی کوریا نے مشرقی سمندر میں متعدد کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل فائرکیے۔ ہم نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد علاقے کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور میزائل تجربات کے بارے میں امریکی اور جاپانی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جون انگ کی بہن کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات کا مقصد اپنی فوجی طاقت کو خطرات سے نمٹنے کے لیے مضبوط بنانا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل