Loading
انٹرنیشنل میچ کے دوران کپتان سے فیلڈ پلیسمنٹ کے معاملے پر تلخ کلامی کی وجہ سے فاسٹ بولر میدان چھوڑ کرچلے گئے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تاہم اس میچ کی خاص بات الزاری جوزف اور کپتان شائی ہوپ کے درمیان ہونیوالی تلخ کلامی تھی۔ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، الزاری جوزف اور میتھیو فورڈ نے بولنگ کا آغاز کیا اور ویسٹ انڈیز کو وکٹ بھی مل گئی۔ مزید پڑھیں: نسیم شاہ کھیلیں گے یا نہیں! بڑی خبر سامنے آگئی اگلے اوور میں جوزف نے گیند تھامی تو ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کے درمیان طویل گفتگو ہوئی، بعدازاں جوزف کیلئے دو سلپیں لگادیں تاہم بالر مایوس نظر آئے۔ اگلی گیند پر 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شاندار ڈیلیوری پر کاکس کی وکٹ ملی تاہم بالر زیادہ خوش نہ ہوئے۔ مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے؛ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان وکٹ لینے کے باوجود الزاری جوزف کی مایوسی میں کمی نہ انہیں اوور کے اختتام پر کوچ ڈیرن سیمی کیساتھ باؤنڈری لائن پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو انہیں پرسکون رہنے کا اشارہ کررہے تھے۔ الزاری جوزف بعدازاں فیلڈ چھوڑ کر چلے گئے انکی ہیڈن والش جونیئر نے فیلڈنگ کی تاہم غصہ ٹھنڈا ہونے کے بعد بالر دوبارہ میدان پر آئے اور انہوں نے 10 اوورز کے اسپیل میں 45 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل