Thursday, November 07, 2024
 

کے پی حکومت نے سرکاری محکموں سے نگراں دور میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

 



خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس سے نگراں دور میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو آئندہ 3 روز میں بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے جبکہ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ ڈیٹا بھیجنے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے متن کے مطابق تمام موصول ہونے والے ڈیٹا کو محکمہ خزانہ سے بھی تصدیق کرایا جائے گا۔ صوبائی وزراء پر مشتمل باضابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور صوبائی وزراء کی کمیٹی کے پہلے 4 نومبر کے اجلاس میں نامکمل اور غلط ریکارڈ بعض ڈیپارٹمنٹس سے بھیجا گیا ہے،۔ تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک بھرتیوں کا ڈیٹا ارسال کریں، خصوصی فارمیٹ پر مشتمل پرفارمے میں بھرتیوں کے مکمل کوائف نام، کیٹیگری، پوسٹ، اسکیل و دیگر تفصیلات بھیجی جائیں۔ واضح رہے کہ صوبے میں نگراں حکومت میں 6 ہزار کے لگ بھگ بھرتیاں کی گئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل